شہرکی خبریں
لاہور شہر میں شام کے اوقات میں مینول صفائی کیلئے ہیومن ریسورس جنریشن کا فیصلہ
11 Oct 2024
11 Oct 2024
(لاہور نیوز) لاہور شہر میں پہلی بار شام کے اوقات میں مینول صفائی کے لئے ہیومن ریسورس جنریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مینول صفائی کے لئے پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا، 4 سو مارکیٹس، 100 ہسپتالوں، پلازوں اور بازاروں کے باہر سیکنڈ ٹائم صفائی کرنے کا پلان تیار کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ بنز، منی ڈمپر، مکینیکل سویپنگ اور واشنگ مشینری خریدی جانے کا پلان بنایا گیا ہے، شام کی صفائی کے لئے 3 ہزار ملازمین کی بھرتی کا پلان تیار کر لیا گیا، ہیومن ریسورس جنریشن پلان تیار کر کے سیکرٹری بلدیات کو بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکرٹری بلدیات پنجاب ہیومن ریسورس جنریشن پلان چیف سیکرٹری کو دیں گے، چیف سیکرٹری پنجاب وزیر اعلیٰ سے ہیومن ریسورس جنریشن پلان کی منظوری لیں گے۔