اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی ہٹ دھرمی: پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت نہ کر سکی

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے کھیلوں میں اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا رویہ برقرار رکھا، پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری نہ کرکے ایشین چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم کر دیا۔

بھارت کی جانب سے تاحال پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے گئے جس کے باعث قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی۔

بھارت نے پاکستان ٹیم کے بغیر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا اور پاکستان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ایشین اور ورلڈ نیٹ بال باڈی سے شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستان ٹیم کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں اور نیٹ بال فیڈریشن کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائیں کا کہنا ہے کہ بھارتی ویزے کیلئے تین ہفتے قبل ہی اپلائی کر دیا تھا، پاکستان کو پی ایس بی نے این او سی بھی جاری کر دیا تھا، بھارتی ویزے کیلئے کئی بار یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

مدثر آرائیں کا کہنا تھا ایشین چیمپئن شپ کیلئے غیر ملکی ویمن کوچ کی خدمات حاصل کیں، پاکستان کی کچھ خواتین کھلاڑی لندن میں غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں پریکٹس بھی کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین اور ورلڈ نیٹ بال باڈیز کو احتجاجی خط لکھ دیا ہے۔

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 18 اکتوبر سے بھارت کے شہر بنگلورو میں شروع ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے