اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا، جاں بحق کان کنوں کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے دستی بم اور راکٹ برسائے، کوئلے کی کان میں استعمال ہونے والی مشینری کو بھی جلا ڈالا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے