لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے دنیا نیوز کے معروف پروگرام "مذاق رات" میں اپنی "نئی زندگی" بارے بڑا اعلان کر دیا۔
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول ترین شو "مذاق رات" میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
شازیل شوکت نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے پاس کوئی ایسا شخص ہے جسے وہ دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں، ان کے درمیان محبت، پیار اور سب سے بڑھ کر "عشق" کا رشتہ ہے، وہ جو کوئی بھی ہے میرے دل کے بہت قریب ہے۔
اداکارہ نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ انہیں اپنی من چاہی محبت مل گئی ہے، میں اسے "بے بی" کہتی ہوں اور ہم جلد ہی شادی کرنے والے ہیں اور ساتھ ہی شازیل نے پوری دنیا کے سامنے اس کا اظہار "آئی لو یو" کہہ کر کردیا۔