اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار مظہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مظہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔

پنجابی فلموں کے کھل نائیک مظہر شاہ کا اصل نام سید منور علی شاہ تھا، وہ 31 جنوری1923ء کو لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں پیدا ہوئے، انہوں نے پنجابی فلموں میں بطور ولن ایک نیا انداز متعارف کرایا۔

مظہر شاہ نے کیریئر کا آغاز اردو فلموں سے کیا اور 1958ء میں پہلی فلم ’’بے گناہ ‘‘میں جلوہ گر ہوئے لیکن 1960ء میں مظہر شاہ نے فلم ’’بہروپیا‘‘ اور ’’رانی خان‘‘ سے خوب شہرت سمیٹی۔

مظہر شاہ کی فلموں میں مظلوم ، خاندان، ماں پتر، غدار، انورا، فرنگی، ڈاچی، وارث شاہ، چوڑیاں، لاڈلی، سسی پنوں اور جٹ دا قول نمایاں ہیں، رن مرید، پنجاب دا شیر، اُچی حویلی، ہتھ جوڑی، سر دا سائیں، چاچا خواہ مخواہ، ڈولی، چن چودھویں دا، دلاں دے سودے، جگری یار، مقابلہ، یاراں نال بہاراں، پنڈ دی کُڑی، ملنگی اور دل دا جانی جیسی فلموں نے بھی خوب دھوم مچائی۔

اداکار مظہر شاہ 70ء کی دہائی میں اپنی ذاتی فلم ’’محرم دل دا‘‘ میں اداکارہ رانی کے مدمقابل بطور ہیرو آئے مگر فلمی شائقین نے انہیں ہیرو کے بجائے ایک خطرناک ولن کے روپ میں ہی دیکھنا چاہا، مظہر شاہ نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔

اداکار مظہر شاہ 11 اکتوبر 1989ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے