اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیان پر اداکارہ مشی خان سیخ پا

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر ذاکر نائیک کے متنازع بیانات اور پاکستان اور قومی ایئر لائن پر تنقید کرنے پر اداکارہ مشی خان بھڑک گئیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’’ذاکر نائیک جو اسٹیٹ گیسٹ تھے، ان کا دورہ ختم ہوا اور وہ واپس جا چکے ہیں۔ اور جس طرح جاوید اختر نے بھارت جاکر پاکستان کے بارے میں الٹا سیدھا بولا، اسی طرح ذاکر نائیک بھی قومی ایئر لائن کو برا بول رہے ہیں‘‘۔

مشی نے مزید کہا کہ ’’چھ لوگوں کا ایک ہزار کلو وزن، آپ کیا لے جا رہے تھے، اگر 500 کلو آپ کو چھوڑ دیا گیا تو اسٹیٹ مہمان ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ اس چیز کا فائدہ اٹھائیں اور سارا سامان فری لے کر جائیں‘۔

انھوں نے پاکستان کی برائی اور بھارت کی تعریف پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ظاہر ہے بھارت جاکر آپ نے رہنا ہے اور آپ کو وہاں کے حالات کا پتا ہے، کیونکہ اگر آپ نے تھوڑا سا بھی کچھ کہا تو لوگ آپ کو ٹھیک ٹھاک سنا دیں گے۔‘‘

خواتین سے متعلق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے متنازع بیان پر مشی خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا آپ عورتوں کےلیے ایسے الفاظ بولتے ہیں، آپ کو مردوں کو سمجھانا چاہیے، خدا کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔

مشی خان نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک اور جاوید اختر جیسے لوگوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو انجوائے کرکے پھر بھارت جاکر برا کہنا ہوتا ہے، بھارت اچھا ہے تو وہیں رہا کریں، ہماری کوئی عزت نفس ہے یا نہیں؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے