10 Oct 2024
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی )کو حتمی میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ارباب محمد طاہر نے طلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا، عدالت نے درخواست پر پی ایم ڈی سی سمیت دیگر فریقین کو 28 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
طلبا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیسٹ میں پوچھے گئے 200 سوالات میں سے 30 سوالات غلط تھے، ہم ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انہی نتائج کی بیناد پر میڈیکل کالجز میں داخلے ہوں گے، میڈیکل کالجز کو داخلوں کی مزید کارروائی بڑھانے سے روکا جائے، کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔