اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں کوئلے سے کیمیکل ٹیکنالوجی کی تیاری

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے چین کی جانب سے پاکستان میں کوئلے سے کیمیکل ٹیکنالوجی کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین کے شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ نے صوبہ سندھ کے جنوبی علاقے میں کوئلے کے ذخائر سے کیمیکل تیار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ چین کے سب سے بڑے سرکاری اداروں میں سے ایک ہے، جس نے کوئلے، کیمیکل اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے، یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی، پیٹرو کیمیکلز اور صنعتی ترقی کی راہ میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اعلیٰ مثال ثابت ہوگا۔

پاکستان چین کے تعاون سے بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے کوئلے سے چلنے والی پیداوار کو بڑھا کر اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا خواہاں ہے۔

اس حوالے سے وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے چین کی کوئلہ فرم کے حکام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور اس منصوبے کے تحت پاکستان اپنے قدرتی وسائل کا بھرپور اور موثر استعمال کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان تھر سے سالانہ تقریباً 7.6 ملین ٹن کوئلے کی کان کنی کر رہا ہے اور تین سالوں میں اسے 11 ملین ٹن تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، پاکستان تھر میں کوئلے کے ذخائر سمیت تمام قدرتی وسائل کا موثر استعمال کر کے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات اور چین کا تعاون بے مثال ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے