09 Oct 2024
(لاہور نیوز) فیروزوالہ کالا خطائی کے قریب بااثر زمیندار نے کھیتوں میں جانور جانے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی جس کے ورثا کا کہنا ہے کہ غلطی سے جانور کھیتوں میں گیا، چوہدری نے گولیاں چلا کر نوجوان قتل کر دیا۔
ورثا نے الزام لگایا ہے کہ بااثر زمیندار گوگا نوجوان کو قتل کر کے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا، پولیس با اثر زمیندار کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔