09 Oct 2024
(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین سمیت دیگر کیخلاف چینوٹ مائنر ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے چنیوٹ مائنرز ریفرنس کیس کی سماعت کی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب عدالت کا ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، اس ریفرنس پر سماعت کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ مناسب فورم ہے۔
چینوٹ مائنر ریفرنس سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔