اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

منڈیوں سے پرچون بازاروں تک مہنگائی کے ڈیرے

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا، منڈیوں سے پرچون بازاروں تک مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

اشیائے ضروریہ کے دام مسلسل بے لگام ہیں، سبزی منڈیوں اور پرچون بازاروں میں مہنگائی کا چرچا ہے، ہوشربا مہنگائی اور گرانفروشی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا، گلی محلوں اور پوش علاقوں میں دکانداروں نے خودساختہ ریٹ لسٹ لگا رکھی ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، پرچون میں ادرک چائنہ ایک ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گیا، آلو 120 روپے اور گاجر چائنہ 130 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔

پھلوں کی خریداری بدستور جیب پر بھاری ہے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، سیب درجہ اول 280 روپے، آڑو 450 روپے، پپیتا 360 روپے فی کلو ہے، کیلے درجہ اول 160 روپے  فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، صافی برائلر گوشت 700 روپے فی کلو تک مل رہا ہے جبکہ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی فارمی انڈے 294 روپے فی درجن تک پہنچ گئے۔

عوام کا کہنا ہے منڈی میں اشیاء کے دام الگ الگ مقرر ہیں، پرچون دکانداروں کو تو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے