اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کے صفائی انتظامات پر برہم، بہتری کیلئے تین دن کی مہلت

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر لاہور کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کیلئے تین دن کی مہلت دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پلان میں تاخیر پر اظہار ناپسندیدگی کیا، انہوں نے لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور بہتری کیلئے تین دن کی مہلت دیدی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور میں 213 مقامات پر موجود 2598 مویشی شہری حدود سے باہر منتقل کئے جائینگے، لاہور میں مختلف مقامات پر جھونپڑ پٹی پر 1800 سے زائد ٹینٹ میں غیر قانونی لوگ آباد ہیں، دیواروں، پول اور پلرز سے پوسٹرز اتارے جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی روڈز کی مرمت کرنی چاہئے، سی ایم جہاں سے گزرے وہ سڑک بن جاتی اور صفائی ہو جاتی ، خود کیوں نہیں کرتے ، مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے، سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے گاڑی گر جاتی ہے تو ذمہ دار کون ہو گا، مین سڑک پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہئے، ایل ڈی اے کے روڈ مینٹیننس یونٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے۔

اجلاس کے موقع پر لاہور کی 18 مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مریم نواز نے کہا غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں، تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لیا جائے، فٹ پاتھ پر سامان ہٹایا جائے، بائیک اور ریڑھیوں کے لئے مارکنگ کی جائے، ہر مارکیٹ میں موٹر بائیک کی پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے، پہلے مرحلے میں فارمرز سے بات چیت کرکے رضا کارانہ طور پر مویشی نکالنے پر آمادہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے