اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کا ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ جائز ہے، گورنر پنجاب

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کا ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کمیونٹی سے خطاب کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وکلاء نے انتہائی اپنائیت سے گفتگو کی ہے، فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ کا سب سے بڑا مطالبہ ہائی کورٹ بینچ کا ہے، یہ ملک کی تیسری بڑی بار  کے ساتھ زیادتی ہے کہ یہاں ہائی کورٹ بینچ نہیں ہے۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا انیسویں ترمیم کے بعد بننے والے ججز میں چند بڑے وکلاء کا انتخاب کیا گیا، آئین میں خرابیاں کرکے لوگوں کو طاقتور کیا گیا، افتخار چودھری کی بحالی میں پیپلزپارٹی وکلاء کے ساتھ ہر محاذ پر شریک ہوئی، افتخار چودھری نے وکلاء اور پیپلزپارٹی سے ہاتھ کیا، فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کا ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ جائز ہے، وکلاء کی جدوجہد کا ساتھی ہوں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا مشرف دور میں اٹک میں مجھ پر روزانہ مقدمات درج ہوئے، اندازہ ہوا کہ عدالتی کارروائی میں کتنی خواری ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی عدالتیں بنیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اختیارات میں برابری لائی جائے اور سب کو موقع ملنا چاہئے۔

 گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا  پیپلزپارٹی ملک کی بربادی کے فیصلوں میں کبھی شریک نہیں ہوئی، آئینی ترامیم آئین کی مضبوطی کے لئے کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ججز پر انگلی نہ اٹھا سکے، 130 نمبر والی عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی، بلاول بھٹو اپنا کیس وکلاء کے سامنے پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے