اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان اور گنڈاپور کیخلاف اقدام قتل، دہشتگردی اور ریاست پر حملے کا مقدمہ درج

08 Oct 2024
08 Oct 2024

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت دیگر کے خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے جس میں عمران خان، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں اقدام قتل،انسداد دہشتگردی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، ریاست پرحملہ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور علی امین کی ایما پر 500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں، پتھروں اور آہنی راڈوں سے حملے کیے۔

مقدمے کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور زخمی بھی کیا جب کہ مظاہرین نے سرکاری اورعوامی املاک کو جلایا، حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے ہسپتال میں دو روز زیرعلاج رہا اور دم توڑ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے