اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش برداشت نہیں کی جائیگی: وزیراعظم

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم  نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زی ڈانگ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر دہشت گرد حملے پر افسوس اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔

دوران ملاقات شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کی جلد از جلد شناخت کیلئے حکومت مکمل متحرک ہے، ذمہ داران کی شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم  نے پاکستان میں چینی باشندوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ وہ خود واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔

چینی سفیر  نے واقعے پر حکومت پاکستان کے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر اظہار تشکر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے