اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیا محکمہ قائم

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ کے نام سے نیا محکمہ قائم کردیا گیا۔

حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ کے ماتحت ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی نئے ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر آف ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمےکے ماتحت کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت گندم کی خریداری، سٹوریج اور ریلیز بھی نیا محکمہ کرے گا جبکہ گندم خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نیا محکمہ طے کرے گا جبکہ فلور ملز اور شوگر ملز کی ریگولرائیزیشن بھی نیا محکمہ ہی کرے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محمد اجمل بھٹی کو نئے محکمے کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے