اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج کے فورم سے واضح پیغام ہے پاکستان فلسطین کیساتھ کھڑا ہے: بلاول بھٹو

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج کی آل پارٹیز کانفرنس دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

مسئلہ فلسطین پر ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غزہ میں بربریت کو ایک سال ہوگیا ہے، پاکستان میں معاشی مسائل اور دہشت گردی کا سامنا ہے لیکن جہاں فلسطین کا مسئلہ ہو گا وہاں ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فورم سے واضح پیغام ہے ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم  نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر پرواک آؤٹ بہادر فیصلہ تھا، تمام سیاسی جماعتوں کا فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم کو مکمل تعاون حاصل ہو گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے فلسطین کے معاملے کو دنیا میں اٹھانا ہے، ہم عالمی سطح پر سفارتی جنگ لڑنے کو تیار ہیں، اگر باقاعدہ جنگ کی ضرورت ہو گی تو سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، ہم فلسطینی بہن بھائیوں کو نہیں بھولے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، اسرائیلی قیدی ایک بہانہ تھا ان کا مقصد پورے فلسطین پر قبضہ کرنا ہے، ہم  نےدنیا میں صیہونیوں کی سازش کو بے نقاب کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کے زیادہ تر عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، سپین اور جنوبی افریقہ کو فلسطین کیلئے سٹینڈ لینے پر سلام پیش کرتا ہوں، اعلیٰ سطح کی کمیٹی پوری دنیا میں اسرائیلی سازش کو بےنقاب کرے، فلسطینیوں کو حق دلوانے کے معاملے پر ہم سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے