اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسرائیلی جارحیت کیخلاف خاموشی انسانیت کی ناکامی ہے: نواز شریف

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموشی اختیار کرنا انسانیت کی ناکامی ہے۔

اسلام آباد میں فلسطین کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر بےدردی کے ساتھ ظلم ڈھایا جا رہا ہے، یہ تاریخ کی ایک بدترین مثال ہے، بچوں کی خون آلودہ تصاویر دیکھ کردل خون کے آنسو روتا ہے، غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، ماؤں کی گود سےبچے چھین کرشہید کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ظلم زندگی میں نہیں دیکھا، اقوام عالم کی اس حوالے سے عجیب قسم کی خاموشی ہے، اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ بالکل بے بس بیٹھی ہے،شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا، سب نے شہباز شریف کی تقریر کو سراہا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال بہت افسوس ناک ہے، اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کران ےمیں ناکام ہے، ایسی یواین او کا کیا فائدہ جو ظلم کو نہ روک سکے، یاسر عرفات نے فلسطینی عوام کے لیے بڑی جدوجہد کی۔

لیگی صدر  نے کہا کہ فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا، شہباز شریف نے اس حوالے سے روڈ میپ دیا اس پر غور ہونا چاہیے، عالم اسلام کو فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، اسلامی ممالک کے پاس بہت بڑی قوت ہے، اسلامی ممالک اپنی قوت کا استعمال آج نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو اکٹھے ہو کر ایک پالیسی بنانی پڑے گی، اگر ہم  نے کچھ نہ کیا تو پھر اسی طرح ماؤں، بہنوں کو شہید ہوتا دیکھتے رہیں گے، اسرائیل کے پیچھے عالمی طاقتوں کو بھی سوچنا چاہیے، صدر مملکت کی تجویز سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں، ہمیں اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد اسلامی دنیا سے رابطہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے، اس حوالے سے جلدی اقدامات ہونے چاہئیں، اسرائیلی جارحیت کےخلاف خاموشی اختیار کرنا انسانیت کی ناکامی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے