اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب یا پاکستان امت مسلمہ کو لیڈ کرے: فضل الرحمان

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب یا پاکستان امت مسلمہ کو لیڈ کرے۔

مسئلہ فلسطین پر ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ کہا تھا، اسرائیل کے ناسور کا فیصلہ1971میں برطانوی وزیرخارجہ بالفورڈ نے کیا، غزہ میں پچاس ہزار مسلمان شہید ہوچکے ہیں، دس ہزار کے قریب فلسطینی تاحال ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے یا نہ کرنے کی بحث پرتعجب ہوتا ہے، 7 اکتوبر کو حماس نےاس مسئلے کی نوعیت ہی بدل دی، اس خطےمیں یہودیوں کی آبادی یا بستی کا کوئی جوازنہیں، کانفرنس یا قراردادپاس کر کے ہم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا حق ادا نہیں کرسکتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا مصلحتوں کا شکار ہے، امت کی  بے حسی کے جرم میں پاکستان بھی برابر کا شریک ہے، کیا ہمیں اس کا احساس ہے؟ ہم سے جنوبی افریقہ اچھا جس نےعالمی عدالت میں کیس دائرکیا، اقوام متحدہ نے اسرائیل کے خلاف قرارداد پاس کی، جنگ پھیل رہی ہے، جنگ لبنان، ایران اور یمن تک پھیل چکی ہے، ایک چھوٹے سے ملک نےعرب دنیا کواضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا مزید کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بامعنی ہونی چاہیے، مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب یا پاکستان امت مسلمہ کولیڈ کرے، بڑے اسلامی ممالک کا ایک گروپ بنے، مسلمان ایک مشترکہ حکمت عملی بنائیں، 1947والےموقف پرہمیں کلیئرہوجانا چاہیے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے