اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز، سیریز میں چیلنج کے منتظر ہیں: میکسویل

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں،ہم آئندہ سیریز میں چیلنج کے منتظر ہیں۔

گلین میکسویل نے میلبرن میں آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر متوقع ہونا ٹیم کو ٹف بنا دیتا ہے، ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجز کا سامنا رہا ہے،پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ یہ نہیں جان سکتے کہ آپ کو ان سے کیا توقع کرنی چاہیے، ہمیں بابر اعظم کے اوپر نظر رکھنا ہو گی، وہ ایک سپر سٹار کھلاڑی ہیں۔آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ شاہین آفریدی نئے بال کے ساتھ ایک جادوگر فاسٹ باؤلر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، ہم آئندہ سیریز میں چیلنج کے منتظر ہیں، ہم سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، ہمیں برتری برقرار رکھنے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا، ہم اس سیریز کو آسان نہیں لے رہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، اس سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے