07 Oct 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری اور تحفظ فراہم کروانے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نابینا افراد دو ہفتوں سے مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں، متعدد مرتبہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا گیا، واضح عدالتی احکامات کے باوجود نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔
وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ حالات سے تنگ نابینا افراد نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش بھی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ نابینا افراد کی سکیورٹی کے انتظامات اور قانونی مطالبات منظور کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی۔