اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیس: سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

سلمان اکرم راجہ نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

عدالت نے 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے، تھانہ اسلام پورہ، تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ پولیس  نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں درج مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے 15 اکتوبر تک سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے