اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے: آغا علی

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار چاہت فتح علی خان کے حالیہ اعلان پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

بےسُری آواز اور منفرد انداز کے ذریعے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی ویڈیو میں اپنی قوالی ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ بہت جلد میری نئی قوالی ‘تیری مست نظروں سے اللہ بچائے’ ریلیز ہونے والی ہے، مجھے اُمید ہے کہ میرے دیگر گانوں کی طرح یہ بھی مداحوں کو بہت پسند آئے گی۔

اُنہوں نے اپنی ویڈیو سے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی نئی قوالی کے چند بول بھی گنگنائے۔

چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کیے۔

ان میں معروف اداکار آغا علی بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں چاہت فتح علی خان کی ویڈیو شیئر کی۔

آغا علی نے چاہت فتح کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں چاہت صاحب، ہم یہ بھی سہہ لیں گے۔

اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے