اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت متعدد شہروں میں آندھی کے بعد بارش، مال روڈ، لکشمی، مینار پاکستان میں جل تھل

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دار الحکومت میں گزشتہ رات تیز آندھی کے بعد بارش کے باعث مال روڈ، مینار پاکستان، جی پی او اور دیگر علاقوں میں جل تھل ہوگئی، بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

آندھی کے باعث تار آپس میں ٹکرانے اور بارش کی وجہ سے فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

سانگلہ ہل شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث بجلی غائب ہو گئی، گوجرہ شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ فیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، بارش شروع ہوتے ہی واپڈا کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے