اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علی امین گنڈا پور کو بطور کے پی کے وزیراعلیٰ کام کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے علی امین گنڈا پور کو کے پی کے وزیراعلیٰ کے طور پر ہی کام کرنا چاہئے۔

 منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام پر قابو پانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق دے، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر فوج و رینجرز کی تعیناتی مناسب نہیں، اگر یہ کام حساس اداروں نے ہی کرنے ہیں تو پھر حکومت کا کیا کام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، قوم 7 اکتوبر کو اپنے گھروں سے باہر نکلے اور دنیا کو پیغام دے کہ ہم اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل اپنانے کیلئے اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں لگی آگ پھیل گئی تو اسکی لپیٹ میں آنے سے ہم بھی نہیں بچیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے