اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز  نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دُنیا کے سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہو سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہئے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لئے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے