اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علی امین گنڈا پور کو حراست میں لے لیا گیا، سرکاری ذرائع کی تردید

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کیا، علی امین گنڈا پور پر ریاست پر حملہ آور ہونے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

قبل ازیں عدالت کی جانب سے شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس پہنچی۔

یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے