(لاہور نیوز) آپریشنل مسائل کے باعث کراچی اور لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 کو منسوخ کر دیا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 370 ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 سات گھنٹے تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہو گی جبکہ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 305 پانچ گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے جائے گی۔
پرواز پی کے 735 سیالکوٹ سے جدہ کے لئے 14 گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے جائے گی۔
اسلام آباد سے دبئی، جدہ، ریاض، لندن کی پروازوں میں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 پونے 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔
شارجہ، دبئی سے پشاور کی پروازوں پی کے 258 اور 284 میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
استنبول سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 4 پروازیں ڈیڑھ سے تین گھنٹے جبکہ غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں 2 سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔