اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لندن میں کنسرٹ، دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کو سٹیج پر بلا لیا

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سٹیج پر بلا لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دلجیت دوسانجھ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں۔

گلوکار کے کنسرٹس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں دلجیت کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو دلجیت دوسانجھ کے لندن میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ کی ہے، اس کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بطورِ مداح شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوتا ہے تو وہ اداکارہ کو سٹیج پر مدعو کرتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ، ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ سُپر سٹار ہیں، براہِ کرم! اسٹیج پر تشریف لائیں۔

ہانیہ عامر مداحوں کی بھرپور تالیوں میں سٹیج پر جاتی ہیں تو گلوکار اُن کے لیے گلوکاری کرتے ہیں اور پھر اداکارہ بھی دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کہتے ہیں کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں۔

بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ آپ میری دعوت پر سٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے