اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

آج کا دن ہمارے اُن رہبروں کے نام جنہوں نے ہم جیسے بے شعور پتلوں کو شعور دے کر انسان بنایا، اساتذہ اخلاقی، فکری اور سماجی ترقی کے معمار ہیں۔

اساتذہ کرام کے انمول کردار کو عزت دینے اور ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ دن مقرر کیا گیا ہے۔

سماجی و قومی ترقی میں اساتذہ کے گراں قدر حصے کے اعتراف کیلئے 1994ء سے سلسلہ شروع ہوا اور وقت کے ساتھ یہ روایت مضبوط ہوئی اور وہ معاشرے جہاں ماضی قریب میں اس خصوصی دن کا تصور نہ تھا اب وہاں بھی ٹیچرز ڈے پر بچے اپنے اساتذہ کو تحائف اور تہنیتی کارڈ پیش کرتے اور پیغامات بھیجتے ہیں۔

اس روایت نے استاد اور شاگرد کے خوبصورت رشتے میں نئے احساسات اجاگر کئے ہیں، اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا ایک طریقہ یہ ہے جو ٹیچرز ڈے پر حق خدمت کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے مگر صرف پھول‘ کارڈ یا تحائف ہی اس اعتراف کیلئے کافی نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے