اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موبائل فون سمگلنگ، پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت 3 ملزمان گرفتار

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹم حکام نے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پی آئی اے ایئر ہوسٹس سے لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی طرف سے موبائل فونز برآمدگی کا معاملہ، پی آئی اے کی متعلقہ ائیر ہوسٹس قومی ائیر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 پر تعینات تھیں، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس کوفی الفورمعطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کر دی ہے۔

کسٹم حکام  نے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت تین ملزم گرفتار کر لیے ہیں، کسٹم حکام کے مطابق ایئرہوسٹس سے سمگل شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے ہے۔

حکام  نے بتایا کہ اسی پرواز میں سوار مسافر محمد ارشد اور اس کی اہلیہ فریحہ کے سامان سے بھی قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے، دونوں میاں بیوی نے موبائل فونز سامان اور جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھے تھے، موبائل فونز کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے