04 Oct 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی، پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا، آئی جی اسلام آباد کے مطابق اب تک 30 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ فورس کا مورال بلند ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا جبکہ اس وقت مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔