اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(لاہور نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ  نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی، اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا، واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے