04 Oct 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کے جلوے برقرار ہیں۔
اکتوبر کے آغاز میں بھی گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 24 ، زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں سموگ کی مجموعی شرح 170 تک جا پہنچی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک جا پہنچا، آج بھی بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں دن گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی محسوس کی جائیں گی، 15 اکتوبر کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے۔