04 Oct 2024
(ویب ڈیسک) ایشین چیمپئن پاکستانی باکسر سید آصف ہزارہ 12 اکتوبر کو انڈونیشین باکسر لامن ڈاؤ کا مقابلہ کرینگے۔
پاکستانی باکسر سید آصف ہزارہ کی یہ 9ویں انٹرنیشنل فائٹ ہوگی، آصف آٹھ میں سے 7 مقابلے جیت چکے ہیں۔
سید آصف ہزارہ اب اپنی نویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں انڈونیشیا کے باکسر لامن ڈاؤ کے مدمقابل آئیں گے۔
اس سلسلے میں سید آصف کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، چھ ہفتے کا کیمپ لگایا ہے جس میں وہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔