03 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے سکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے سکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیں، محکمہ سکول ایجوکیشن احکامات نہ ماننے والے سکول، کالجز کے خلاف کارروائیاں کرے، ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔
عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردونواح میں درخت لگانے کے حوالے سے میٹنگ کرے۔