اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جویریہ عباسی کے اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشافات

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی اور شوہر سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ حال ہی میں ایک پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اس جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق بات کی۔

عدیل حیدر نے کہا کہ میں نے پہلی بار اپنے دوستوں کی دعوت پر جویریہ عباسی کو دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی مجھے وہ پسند آگئی تھیں، اُس وقت مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ جویریہ کا تعلق شوبز سے ہے اور وہ اداکارہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات میں ہی مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی تھی، پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان دوستی ہوئی لیکن جویریہ کو شادی کے لیے رضامند کرنے میں مجھے تین سال لگے۔

عدیل حیدر نے کہا کہ سابقہ شادی اور سماجی مسائل کی وجہ سے ہماری شادی میں تاخیر ہوئی، ورنہ ہم نے بہت پہلے ہی شادی کرلینی تھی۔

جویریہ عباسی نے اپنے شوہر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح عدیل کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی اور سابقہ اہلیہ سے اُن کے بچے بھی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے اورعدیل کے درمیان بیٹی عنزیلہ کی شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے لیکن میرے لیے سب سے پہلی ترجیح بیٹی کی شادی تھی، بیٹی کی شادی کے بعد ہی میں نے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس ڈھائی تین سال کے عرصے میں عدیل مسلسل شادی کی پیشکش کرتے رہے لیکن میں انکار کرتی رہی اور جب میں راضی ہوئی تو عدیل نے نخرے دکھائے لیکن بالآخر ہماری شادی ہوگئی۔

جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ ہم نے رواں سال مارچ میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں نکاح کیا اور اب ہماری شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے