(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا، آج افتتاحی روز پاکستان ٹیم ایشین چیمپئن سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔
میگا ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہو گا جبکہ افتتاحی روز پہلا میچ بنگلادیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں شریک قومی ٹیم نے شارجہ میں بھرپور ٹریننگ کی، پلیئرز نے باؤلنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔
پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کیا گیا، اسسٹنٹ و فاسٹ باؤلنگ کوچ جیند خان، سپن باؤلنگ کوچ عبدالرحمان، فیلڈنگ کوچ حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی۔
قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ مقابلہ ایشین چیمپئن سے ہے لیکن ان کی تیاری اچھی ہے، مقابلہ اچھا ہو گا۔