اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

50 لاکھ گھر، 350 ڈیم: جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھیں عوام کیلئے کیا کیا؟ نواز شریف

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں مخالفین پھر لے آتے ہیں، جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھیں آپ نے عوام کیلئے کیا کیا؟۔

اپنا گھر اپنی چھت سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ صفر کارکردگی، ماردھاڑ اور احتجاج میں نمبر ون، جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں بلین ٹری سونامی، 350 ڈیم اور دوسری سکیمیں کہاں ہیں؟۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح ان کے پیچھے چل پڑتے ہیں، پوچھتے نہیں 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟، جھوٹ کی سیاست اور خدمت کی سیاست میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ سب کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتے تھے، اتنے بڑے بڑے بول مت بولو، اللہ سے معافی مانگو، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، دنیا میں جو کام کرو گے آپ کے سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب میں آنسو گیس کے شیل لے کر آتے ہیں، پنجاب پولیس کو ڈرانے کے لئے جتھے لائے جاتے ہیں، کیا تم انتشار کی سیاست سے کے پی اور پنجاب میں لڑائی کرانا چاہتے ہو؟ کیا تم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام میں تصادم کرانا چاہتے ہو؟۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ 25 کروڑ کے وزیر اعظم کو 5 جج بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکال دیتے ہیں، مجھے نکالنے پر جواب طلب نہ کرنے پر عوام بھی قصور وار ہیں، غیرت مند قومیں سوالوں کا جواب پوچھتی ہیں، عوام نے کبھی کسی جج سے پوچھا کہ آپ نے منتخب وزیراعظم کو کیسے نکال دیا؟۔

سابق وزیر اعظم  نے کہا کہ میرے دور میں دس، دس روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، غریب آدمی کا اچھا گزارہ ہو رہا تھا اور ملک ترقی کر رہا تھا، بتاؤ مجھے نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا؟ افسوس رہے گا، ایسےعناصر کو سختی سے ڈیل کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے