اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

'اپنی چھت اپنا گھر سکیم' شروع، شناختی کارڈ اور زمین کا کاغذ دکھا کر قرض لے جائیں: مریم نواز

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم  کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف صاحب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، نواز شریف نے میری درخواست کو مانا اور یہاں تشریف لائے، یہ تقریب نواز شریف کے بغیر ادھوری رہتی، نواز شریف نے 1980 کی دہائی میں خواب دیکھا،  اپنا گھر اپنی چھت سکیم  نوازشریف نے شروع کی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف مجھے ہدایت کرتے ہیں کہ سارا وقت آپ کی خدمت کیلئے لگاؤں، خوابوں کو پورا کرنے کیلئے محنت کرنی نواز شریف سے سیکھی، آج قرض کی قسط دینے جا رہے ہیں، یہ 700 بلین روپے کا منصوبہ ہے، ہم نے اس منصوبے کو چھوٹے لیول سے شروع کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت پر لوگوں کا اعتماد ہے، ہمیں اس منصوبے کیلئے پنجاب بھر سے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، 5 لاکھ درخواستوں کو دیکھتے ہوئے 5 لاکھ قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے سے 5 لاکھ گھر بن سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں 5 مرلے اور دیہاتوں میں 10 مرلے زمین والوں کو قرض دے رہے ہیں، شناختی کارڈ، زمین کا کاغذ دکھائیں اور قرضہ لے جائیں، ہم 15 لاکھ تک کے قرضے دے رہے ہیں، ہم سال میں 1 لاکھ گھروں کیلئے قرضے دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں بہت غریب طبقوں سے بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، 15 لاکھ قرض لینے پر 9 سال میں قرض ادا کرنا ہو گا، اس قرض سکیم میں کوئی سود نہیں دینا، سکیم کے تحت آج لوگوں کو قرض کی قسط دی جائے گی، ڈیڑھ ماہ کی قلیل مدت میں اس پراجیکٹ کی پہلی قسط دینے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ملک ٹیک آف کرنے کی پوزیشن پر آگیا ہے، ملک میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔

مریم نواز  نے کہا کہ اب بھی کچھ لوگ انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں، ہم کام کر رہے ہیں مگر وہ ذمہ داریوں پر توجہ کے بجائے گالیاں دے رہے ہیں، صوبے پر توجہ کی بجائے جلاؤ گھیراؤ اور مرجاؤ، مار دو کی بات کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے