اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کچھ عرصہ کالے جادو کا شکار رہا، زندگی پر بُرے اثرات پڑے: فیروز خان

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے تک کالے جادو کے اثر میں مبتلا رہے۔

انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف سٹوریز کے ذریعے اپنے تجربات شیئر کیے۔

فیروز خان نے بتایا کہ وہ اللہ کے کرم اور رسول اللہ ﷺ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے صرف دوسروں سے اس بارے میں سنا تھا مگر حال ہی میں خود ان علامات کا سامنا کیا جن کا کالے جادو کے شکار افراد کو سامنا ہوتا ہے۔

فیروز نے مزید کہا کہ انہوں نے آوازیں سننے اور غیر مرئی مخلوق کی موجودگی جیسے تجربات کیے، جس نے ان کی زندگی پر بُرے اثرات ڈالے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف علماء سے رجوع کرنے اور نماز، قرآنی رقیہ اور درود پاک کے ذریعے اس کا علاج کروایا۔

ان کے مطابق، اس عمل کے دوران ان کا ایمان مزید مضبوط ہوا اور وہ اب ان شیطانی وسوسوں سے نکل چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے