02 Oct 2024
(لاہور نیوز) ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق ایران ، افغانستان اور اطراف سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کر دی گئی۔
اے ٹی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب ہونے والی ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔