اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے: مریم نواز

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے۔

بزرگ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کیلئے ایک سبق ہیں، بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں، بزرگوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں، تجربات اور قربانیاں دے کر ہمارے آج کو ممکن بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بزرگ افراد پاکستان کا سرمایہ ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے، بزرگوں کی زندگی کے تجربات اور مشاہدات ہمارے لئے خزانے کے مترادف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، ان کے لئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں، انہیں وہ عزت اور مقام دیں گے جس کا وہ حق رکھتے ہیں، جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے، وہی معاشرے عروج پاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت، فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کیلئے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے، اولڈ ہوم میں مقیم بزرگ مرد و خواتین  نے حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے