اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حبا بخاری نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جوڑے نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد بارے مداحوں کو آگاہ کیا۔حبا بخاری نے اپنے فینز سے کہا کہ "میں ہمیشہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتی ہوں، میرے پرستار میرے لیے بہت قیمتی ہیں، ہاں میں حاملہ ہوں، میں اور آریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں"۔

حمل کی خبروں کو چھپانے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ " میں شوٹنگز میں مصروف تھی، مجھے اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا تھا، حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن گئے جب لوگ حمل کے دوران گھر میں رہتے تھے، اب آپ کو حمل کے دنوں میں کام کرنا چاہیے، اگر آپ اسے آسانی سے سنبھال سکتے ہیں"۔

حبا نے مزید کہا کہ "ہم نے یہ خبر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی سب کے سامنے آچکی ہے اور آپ لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں، خبر سامنے آنے کے بعد جس طرح مداحوں اور سب نے ہمارا ساتھ دیا اس پر میں خوش ہوں"۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے