اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے 'پنجاب ٹورازم اتھارٹی' کے قیام کیلئے جامع تجاویز طلب کرلیں

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے "پنجاب ٹورازم" اتھارٹی کے قیام، ڈیزائن اور جامع پلان بارے تجاویز طلب کرلیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی اقدامات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید سٹیئرنگ کمیٹی کے خصوصی رُکن ہوں گے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینئر ہوں گی، اطلاعات ، اقلیتوں، ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن کے صوبائی وزراء کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، سینئر اینکرپرسن افتخار احمد کے علاوہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز بھی خصوصی کمیٹی کے ارکان ہوں گے، خصوصی کمیٹی 15 دن میں تجاویز تیار کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی، کمیٹی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پلان تیار کرے گی۔

منصوبے کے مطابق پنجاب کے 8 سے 10 سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی اور ایک ماڈل سیاحتی مقامات بنایا جائے گا، مذہبی ، تہذیبی، ثقافتی، بزنس اور تاریخی ورثہ کی اہمیت کے حامل 8 سے 10سیاحتی مقامات کا انتخاب کیا جائے گا ، پنجاب میں غیر ملکی سیاحوں اور مذہبی ٹورازم کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں سیاحت کے موجودہ پورے نظام کی ازسر نو تشکیل ہوگی اور نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، آرکیالوجی، میوزیمز اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی مکمل اوورہالنگ ہوگی، جدید ٹیکنالوجی ایپ اور ٹورازم پورٹل کی تیاری شروع کر دی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے