اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن ، 118 ارب سے زائد وصولی، ہزاروں گرفتاریاں

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے سے زائد رقم وصول اور ہزاروں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ انسداد بجلی چوری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔ عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے ثمرات نظر آ رہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 118 ارب 93 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں جب کہ اس دوران 85 ہزار 330 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 3 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔ ستمبر کے رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے 687 بجلی چور گرفتار کیے ہیں۔

متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے