27 Sep 2024
(لاہور نیوز) میٹ سیفٹی ٹیموں کی ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن مارکیٹ کے انٹری پوائنٹ پر سخت ناکہ بندی ، 40ہزار کلو سے زائد گوشت کا معائنہ کیا گیا۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ اس دوران 385 کلو بیمار، کم وزن مرغیاں تلف کر دی گئیں اور 2سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے گوداموں کی بھی چیکنگ کی۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ہدایت کی ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں شہریوں کو فروخت کی جانے والی بیمار اور مضر صحت مرغیاں اپنی نگرانی میں تلف کروائیں۔