اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرائے اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے جس میں جام کمال نے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست کی ہے۔

وزیر تجارت جام کمال نے تینوں وزرا ئےاعلیٰ کو خط لکھ کر برآمدی مسابقت پر سیس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر سیس سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، وزرا ئے اعلیٰ کو یہ خطوط انڈسٹری اور ٹریڈ باڈیز کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد لکھے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر سیس برآمد کنندگان کے اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے، اضافی اخراجات عالمی منڈی میں مسابقت کو متاثر کر رہے ہیں، انفراسٹرکچر سیس صوبائی محصولات بڑھانے کے لیے لگایا گیا، انفراسٹرکچر سیس کے نتائج برآمدات کے لیے نقصان دہ ہیں۔

خط میں جام کمال نے لکھا کہ پاکستان کے 16 بڑے برآمدی شعبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سیس کے اثرات سامنے آئے، خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ برآمدی مسابقت میں کمی سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، سیس کی وجہ سے پاکستان کی کاروباری طبقوں کو موجودہ صورتحال میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت نے خط میں کہا کہ کاروباری ماحول کو دوستانہ بنانے کی کوششیں سیس کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں، مشکل اقتصادی حالات میں برامدی مسابقت بڑھانے کی ضرورت ہے، جام کمال خان نے برآمد کنندگان پر سیس کے مالی بوجھ کو کم کرنے کی درخواست کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے