اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

منی بجٹ لایا جارہا ہے کہ نہیں ؟ایف بی آر کا واضح بیان سامنے آگیا

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(ویب ڈیسک)فیڈرل بیورو آف ریونیوکے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور کا کہنا ہے کہ منی بجٹ نہیں لایا جارہا۔

رپورٹ کے مطابق  حامد عتیق سرور نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ نہیں لایاجارہا،وزیراعظم نے نان فائلرز  پرپابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا  آڈٹ نظام فعال نہیں ہے اور ایف بی آر میں آڈیٹرز کی کمی ہے، آڈیٹرز اور انسپکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات  کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

حامد عتیق سرور نے کہا کہ اے سی سی اے، اے سی ایم اے اور چارٹڈ اکاؤنٹنٹس فرمز سے آڈیٹرز تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے، 4 ہزار آڈیٹرز کو تعینات کرنے کی تجویز ہے،  پہلے مرحلے میں400  آڈیٹرز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔ممبر ایف بی آر نے کہا کہ  20 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانےکے لیے اقدامات کررہے ہیں،  ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اور 15 لاکھ نان فائلرز کوپیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی ۔ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  آئندہ دنوں میں نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہوسکتا ہے جبکہ ریٹیلرز کے ٹیئر ون کا دائرہ کار  بڑھایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے