اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وینا ملک کی زندگی میں نئے ’مسٹری مین‘ کی انٹری

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی زندگی میں نئے ’مسٹری مین‘ کی انٹری کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیچز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی مختلف انسٹا سٹوریز کے سکرین شارٹس وائرل ہیں۔وائرل سکرین شارٹس میں اداکارہ نے ’ایم شہریار 01‘ نامی ایک مخصوص ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ’شہریار چودھری‘ نامی انسٹا گرام اکاؤنٹ کی مختلف ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے۔

ویڈیوز اور انسٹا سٹوریز کے ساتھ سرخ دل والے ایموجی اور مختلف کمنٹس بھی موجود ہیں جو اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ اداکارہ کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے خود کچھ واضح نہیں کیا ہے اور نہ ہی اداکارہ نے مذکورہ شخص کا چہرہ دکھایا ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے کسی خاص رشتے کا عندیہ دیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی ان کے مختلف افیئرز میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے 2010 میں بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 4‘ میں شرکت کی تھی جہاں ان کا معاشقہ اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ رہا جسے میڈیا میں بھی کافی جگہ دی گئی۔اس کے علاوہ اداکارہ کا نام پاکستانی اداکار ببرک کے ساتھ بھی جڑا، دونوں کی محبت شہ سرخیوں کا حصہ رہی لیکن ببرک سے ان کی محبت شادی تک نہ پہنچ سکی۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی تھی جو صرف 4 سال بعد 2017 میں طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے